ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں لاری کی بائک سے ٹکر؛ بائک سوار کی موقع پر موت

کمٹہ میں لاری کی بائک سے ٹکر؛ بائک سوار کی موقع پر موت

Wed, 06 Feb 2019 18:37:31    S.O. News Service

بھٹکل 6/فروری (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 60 کلو میٹر دور کمٹہ تعلقہ میں ٹپر لاری اور بائک کے درمیان میں ہوئی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت موہن ناگپّا کھاروی (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

کمٹہ پولس نے بتایا کہ حادثہ بدھ شام کو کمٹہ تعلقہ کے دیوگی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جب بائک کمٹہ سے انکولہ کی طرف جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹپر لاری اس سے ٹکراگئی۔

حادثے میں  موہن  کا ہیلمٹ بھی چکنا چور ہوگیا، جبکہ اس کی بائک کے بھی پرخچے اُڑ گئے۔ موہن کا تعلق پڑوسی ضلع اُڈپی کے بیندور سے بتایا گیا ہے۔

ٹکر لگتے ہی قریبی علاقوں کے لوگ مدد کے لئے آگے آئے، مگر اُس وقت تک موہن دم توڑ چکا تھا، جائے وقوع پر پولس کی آمد کے بعد نعش کو کمٹہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: